• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے، زرک مندوخیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پی بی 42 کے عوام نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر جس اعتماد کا اظہار کیا سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس پر مہرتصدیق ثبت کردی حلقے کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود ، پانی ، سڑکوں ، سیوریج کے نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے یہ باتیں انہوں نے مبارکباد دینے والوں بات چیت کرتے ہوئے کہیں زرک خان مندوخیل نے کہا کہ پی بی 42 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے جہاں سے ہمیشہ پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 42 میں آئی ٹی سینٹر بنایا گیا ہے جہاں سے کئی نوجوانوں کو ہنر سکھاکر بیرون ملک ملازمت کیلئے بھیجا گیا ہے جو نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک کیلئے بھی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت حلقے کے عوام کو دوں تاکہ ان کے مسائل سن اور حل کرسکوں انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اہم مسئلہ ہے بتدریج حلقے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کررہے ہیں جبکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
کوئٹہ سے مزید