کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کے طے شدہ احتجاجی شیڈول کے مطابق 26 جنوری کو گرینڈ الائنس کے ملازمین کی گرفتاریوں کے خلاف اور مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں۔