کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا ، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین ، حاجی نصرالدین کاکڑ ، میر محمد رحیم بنگلزئی ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، حاجی اسلم ترین ، سید شفیع آغا ، سید حیدر آغا ، خان کاکڑ ، حاجی ظہور کاکڑ ، سردار سجاد شاہوانی ، ملک محمد حسین شاہوانی ، زبیر احمد لہڑی ، امر دین آغا ، حاجی حبیب اللہ موسیٰ خیل ، عبدالغفار ناصر و دیگر نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کوئٹہ کے حلیم پلازہ کے متاثرین کی مددکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلازہ کے دکاندار نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی ختم ہوگئی اور اب متاثرین کی نظریں وزیراعلیٰ اور حکومت بلوچستان پر گلی ہوئی ہیں انہوں نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی سے بھی درخواست کی کہ کراچی کے گل پلازہ کی طرح کوئٹہ کے حلیم پلازہ کا بھی دورہ کریں اور وفاق کی جانب سے امداد کا اعلان کریں۔