کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا انہوں نے نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار صلاح الدین زہری ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی ، میر علی احمد جتک ، میر شعیب زہری ، میر مختار زہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔