• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام 19 ویں ونٹر ایجوکیشنل سینٹر ختم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کے زیراہتمام 19 ویں ونٹر ایجوکیشنل سینٹر کا اختتامی پروگرام کوئٹہ پریس کلب میں ہوامہمانان خصوصی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادر خان کاکڑ ، نائب امیر جماعت اسلامی کوئٹہ افتخار کاکڑ ، معتمد صوبہ و انچارج ونٹر ایجوکیشنل سینٹر احسان اللہ ناصر اور معاون معتمد صوبہ و معاون انچارج ونٹر ایجوکیشنل سینٹر ایاز خان کاکڑ شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادر خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع محدود ،مسائل کی بھرمار ہے ،معیاری کالجز اور اچھے اسکولوں کی کمی نے طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے دوسری جانب سرکاری تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بے تحاشا اضافے نے طلبا اور والدین کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ایسے حالات میں اسلامی جمعیت طلبہ پورے بلوچستان سے ہرسال نہم دہم کے طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے نہ صرف ان کے امتحانات کی تیاری کا اہتمام کرتی ہے بلکہ ان کی فکری، اخلاقی اور دینی تربیت کو بھی ترجیح دیتی ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید اور باکردار فرد بن سکیں یہ معیاری تعلیمی خدمات اگر دیگر طلبا تنظیمیں و سیاسی جماعتیں بھی شروع کردیں تو بلوچستان سے جہالت ناخواندگی کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ والدین ، تعلیم دوست طبقات کے تعاون سے اپنی تعلیمی خدمات میں مزید وسعت لائے گی۔
کوئٹہ سے مزید