کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبہ کے بیشتر اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹےکےدوران موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی05، گوادر 06،قلات منفی08، تربت09، سبی05 اورنوکنڈی میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،آج پیر کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی،بولان،مستونگ، جھل مگسی،شیرانی، تربت، گوادر، جیوانی، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک ،اواران اور خاران اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔