کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پی پی ایچ آئی بلوچستان نے جامع ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ادارہ جاتی نظم و نسق کے سفر میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گوگل ورک اسپیس پر انٹرپرائز معیار کے ڈیجیٹل مواصلاتی اور اشتراکی نظام میں منتقل ہوگیاپی پی ایچ آئی بلوچستان کے ہیڈ آفس ، ضلعی دفاتر اور فیلڈ مینجمنٹ سمیت دو ہزار سرکاری ادارہ جاتی ای میل صارفین کو سہولت فراہم کرے گاترجمان پی پی ایچ آئی بلوچستان کے مطابق اس سے سرکاری ادارہ جاتی ای میل سروسز ، محفوظ ویب میٹنگز ، ویڈیو کانفرنسنگ ، سرکاری اندرونی چیٹ رومز ، مشترکہ ڈیجیٹل ورک اسپیس ، ورژن کنٹرول کے ساتھ کلاوڈ بیسڈ دستاویزاتی نظام ، ڈیجیٹل کیلنڈرز اور جدید اشتراکی ٹولز شامل ہیں تمام سرکاری مواصلات کے لیے انٹرپرائزز سطح کی سیکورٹی ، رسائی کنٹرول اور آڈٹ ٹریل کو یقینی بنایا جائے گا۔