کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر رمضان ہزارہ کی رہائش گاہ پر علمدار روڈ یونٹ کا قیام عمل میں لایا اور انتخابات کرائے گئے یونٹ سیکرٹری عملدار روڈ ناصر آباد ون داود چنگیزی ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری محمد مہدی مزاری ، ممبران مشاورتی کونسل سجاد حیدر ہزارہ ، حاجی جمعہ خان ، محمد علی ہزارہ ، ممبران تحصیل کونسل محمد رضا ہزارہ ، میر جعفر خان ہزارہ منتخب ہوئے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان علی احمد لانگو ، ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ، تحصیل پی بی 44 کے جنرل سیکرٹری عارف کرد اور عوض کشتمند نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کی مضبوط تنظیمی ساخت اور اندرونی جمہوری عمل پارٹی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے منفرد اور ممتاز بناتا ہے ۔ پارٹی میں یونٹ کی سطح سے لے کر مرکز تک تمام تنظیمی مراحل جمہوری طریقہ کار کے تحت مکمل کیے جاتے ہیں ۔ پارٹی کارکنوں کی سیاسی جماعت ہے جہاں کارکنان کی اہمیت پارٹی کے بنیادی فلسفے اور روح کی حیثیت رکھتی ہے ۔ تنظیمی اداروں کی بالادستی ، اجتماعی قیادت اور مشاورت پر مبنی فیصلے نیشنل پارٹی کی پہچان ہیں نیشنل پارٹی نے ہمیشہ تمام اقوام کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔