• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں اقتدار کی بساط بچھ گی، پارلیمنٹ کل نئے صدر کا انتخاب کرے گی

بغداد(اے ایف پی)عراق میں اقتدار کی بساط بچھ گی، پارلیمنٹ کل نئے صدر کا انتخاب کرے گی ،شیعہ اتحاد کی حمایت سے نوری المالکی دوبارہ وزارت عظمیٰ کیلئے مضبوط امید وار ہونگے ،قدیم روایت کے مطابق عراق میں صدر کرد، اسپیکر سنی اور وزیرا عظم شیعہ ہوتا ہے ۔عراق کی پارلیمنٹ کل منگل کے روز ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے اجلاس کرے گی، صدر اپنے انتخاب کے بعد وزیرِ اعظم کا تقرر کریں گے۔ توقع ہے کہ یہ عہدہ نوری المالکی کو دیا جائے گا، کیونکہ انہیں سب سے بڑے شیعہ اتحاد کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔روایت کے مطابق عراق میں وزیرِ اعظم کا عہدہ کسی شیعہ مسلمان کے پاس ہوتا ہے، پارلیمنٹ کے اسپیکر سنی ہوتے ہیں، جبکہ زیادہ تر علامتی نوعیت کی صدارت ایک کرد کو دی جاتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید