کراچی (نیوز ڈیسک) شدید تنقید کے بعد ٹرمپ نے برطانوی فوجیوں کو بہادر جنگجو قرار دے دیا۔ افغانستان میں 457برطانوی فوجیوں کی ہلاکتیں، نیٹو پر ٹرمپ کے تبصروں پر برطانیہ و یورپ میں سخت ردِعمل آیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو افواج کے بارے میں متنازعہ بیانات پر برطانیہ اور یورپ بھر میں شدید تنقید کے بعد برطانوی فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’’انتہائی بہادر جنگجو‘‘ قرار دیا اور کہا کہ افغانستان میں ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، جہاں برطانیہ کے 457 فوجی ہلاک ہوئے۔ اس سے ایک دن قبل ٹرمپ کے اس بیان پر غصہ پھیل گیا تھا کہ یورپی افواج افغانستان میں فرنٹ لائن سے دور رہیں۔