کراچی (نیوز ڈیسک) گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ پسپائی کو ماہرین ایک بڑی عالمی حقیقت سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ دنیا بھر میں امریکی ڈالر پر اعتماد کمزور پڑتا جا رہا ہے اور یہ عمل اب اس مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں واپسی آسان نظر نہیں آتی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین سمیت کئی ممالک ڈالر سے جان چھڑا رہے ہیں، ڈالر کی قدر گزشتہ چھ ماہ میں نمایاں حد تک کم ہوئی ہے اور اس کی وجہ امریکا کی دوستوں اور دشمنوں کیخلاف ٹیرف وار، امریکا کے مرکزی بینک پر ٹرمپ کی تنقید کو قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان اقدامات کی وجہ سے عالمی حکومتوں اور مارکیٹس کا اعتماد ڈگمگا چکا ہے۔ چین سمیت کئی ایسے ممالک، جن کے پاس امریکی ڈالر کے بڑے ذخائر موجود تھے، اب یا تو ان ذخائر سے جان چھڑا رہے ہیں یا ڈالر میں موجود اپنے اثاثے فروخت کر رہے ہیں۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اعتماد کے ٹوٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔