پیرس (اے ایف پی) ایئر فرانس نے ہفتے کے روز اپنی دبئی سروس دوبارہ بحال کر دی ہے۔ ایئر لائن کے مطابق، مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے باعث ایک روز قبل یہ پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حالیہ دنوں میں پھوٹنے والی احتجاجی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن پر اسلامی جمہوریہ (ایران) کو بارہا فوجی حملوں کی دھمکیاں دی ہیں۔ فرانسیسی ایئرلائن نے کہا کہ وہ خطے میں ہونے والی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ پرواز کی حفاظت اور سیکورٹی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔