• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، فوجی حمایت یافتہ جماعت کا بھاری انتخابی فتح کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) میانمار میں فوجی حمایت یافتہ جماعت کا بھاری انتخابی فتح کا دعوی۔ یونین سولیڈیرٹی کی پارلیمان میں واضح اکثریت، آسیان اور مغربی ممالک نے انتخابات کو مسترد کر دیا۔ میانمار کے فوجی حکمران من آنگ ہلائنگ نے عام انتخابات پر عالمی برادری کی تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے صرف عوام کے ووٹ کی اہمیت ہے، جبکہ فوجی حمایت یافتہ یونین سولیڈیرٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی پہلے دو مرحلوں میں پارلیمان کی دونوں ایوانوں میں واضح اکثریت حاصل کر چکی ہے۔ یہ انتخابات 2021کی فوجی بغاوت کے بعد جاری خانہ جنگی کے ماحول میں منعقد ہوئے، جن میں بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حصہ نہیں لیا اور ووٹر ٹرن آؤٹ بھی گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہا۔

دنیا بھر سے سے مزید