• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

پشاور ( لیڈی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے رہنماء اور قومی امن جرگہ پشاور سٹی کے جنرل سیکرٹری حافظ محبوب شاہ حیدری نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور شہر میں شدید سردی میں بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہو گئی ہے ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کر گیا ہے شہری علاقوں سے لے کر دیہات تک گھریلو صارفین، ہوٹل، انڈسٹری چھوٹے کاروبار اور تعلیمی ادارے سب اس بحران کی زد میں ہیں عوامی حلقوں میں یہ سوال شدت سے اٹھ رہا ہے کہ گیس کے بھاری بھرکم بل آخر کس بات کے وصول کیے جا رہے ہیں جب گیس میسر ہی نہیں تو فکسڈ چارجز، ٹیکسز اور سرچارجز کا جواز کیا ہے حکومتی اعلانات کے برعکس زمینی حقائق یہ ہیں کہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوامی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے خواتین خانہ سب سے زیادہ متاثر ہیں جو محدود وقت اور وسائل میں کھانا۔
پشاور سے مزید