• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو، فٹبال کا میدان خون میں نہا گیا، فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

کراچی(نیوز ڈیسک)میکسیکو،فٹبال کا میدان خون میں نہاگیا، فائرنگ سے 11افراد ہلاک ،مسلح افراد کے حملہ میں خاتون اور بچہ بھی ماراگیا، حملہ جرائم کی جاری لہر کا حصہ ہے، میئر سلا مانکا،وسطی میکسیکو کے شہر سلامانکا میں مسلح افراد نے ایک فٹبال میدان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔سلامانکا کے میئر سیزر پریئتو کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شاملہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ شہر میں جاری ’’جرائم کی لہر‘‘ کا حصہ ہے اور صدر کلاڈیا شین بام سے تشدد پر قابو پانے کے لیے مدد کی اپیل کی۔پریئتو نے کہا، ʼیہ واقعہ اس تشدد کی لہر میں اضافہ کرتا ہے جس کا ہمیں ریاست اور خاص طور پر سلامانکا میں سامنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید