• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے اب تک 8 خواتین سمیت 140 افراد کو سرعام کوڑے مارے

کراچی(نیوزڈیسک)طالبان نے اب تک8خواتین سمیت140افراد کو سرعام کوڑے مارے،طالبان کے اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 17صوبوں میں کم از کم140افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے جن میں 8خواتین بھی شامل ہیں۔یہ سزائیں زیادہ تر کابل، فاریاب، بلخ، ننگرہار، ہرات، پکتیا، پکتیکا، بدخشاں اور دیگر کئی علاقوں میں بھی دی گئی ہیں۔بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ نے بارہا ان سزاؤں پر طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے غیر انسانی قرار دیا ہے۔طالبان حکومت نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ سزائیں جرم کے تدارک کے لیے لازمی اور اسلامی شریعت سمیت افغان روایات سے ہم آہنگ ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید