بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید برفانی موسم کے پیش نظر پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔ مختلف علاقوں میں شدید برفانی موسم کے پیش نظر پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ہوسری، زیارت، بولان، ژوب، قلعہ سیف اللہ میں کنٹرول سینٹر بنا دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوجک ٹاپ، لک پاسس، دکی، کولپور اور مسلم باغ میں بھی برفانی موسم کے پیش نظر کنٹرول سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں برفباری میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر رہے ہیں، پاک فوج ریسکیو کیے گئے مقامی افراد اور سیاحوں کو خوراک، طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
ضلع کرم میں بارشوں اور برف باری کے باعث سیکیورٹی فورسز نے امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری رکھی۔ بھاری مشینری اور افرادی قوت سے متاثرہ سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے شاہراہوں پر پھنسے مسافروں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا، وادی تیراہ میں بھی شدید برفباری میں پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔