جمرود(نمائندہ جنگ)جمرود میں اتوار کے روز جو قبائیلی جرگہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے زریر قیادت منعقد ہوگا, انتظامات،سیکیورٹی اور جگہ کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کے روز ایم این اے اقبال آفریدی ، ایم پی اے عبدالغنی آفریدی اور تحریک انصاف کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے جمرود کا دورہ کیا اور اس جگہ کا معائنہ بھی کیا جہاں پر جرگہ ہوگا ۔اس موقع پر اقبال آفریدی نے کہا کہ آئند کہا کہ اتوار کے توز ہونے والے قبائلی جرگے میں قبائلی عمائدین سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی عمائدین کی شرکت نہایت ضروری ہے تاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری بیان اور نوٹیفکیشن پر تفصیلی گفتگو کی جا سکے۔