• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نےچیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ،کامرس رپورٹر ) ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے بدھ کو باضابطہ طور پر چیئرمین ایس ای سی پی کے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے ، ڈاکٹر سدھو کمیشن میں وزیراعظم کے اعلان کردہ اکنامک گورننس ریفارمز کے مطابق اصلاحات شروع کریں گے۔پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کو مستحکم بنانا، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو بڑھانا ، کاروبار کرنے میں آسانیوں کو فروغ دینا، انشورنس سیکٹر کا فروغ اور نان بینکنگ سیکٹر کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو وسعت دینا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید