اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کےلیے ہفتہ کے رو ز 31جنوری کو کھلے رہیں گے ،ایف بی آر حکام نےتمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز اور علاقائی دفاتر ہفتہ کے روز کھلے ر کھنے کی ہدایت جاری کی ہے، یہ دفاتر 31جنوری کو محصولات، ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق کام کریں گے۔