پشاور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کیساتھ ملاقات کیلئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل افریدی سمیت6رہنماؤں کے نام اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ارسال کر دیئے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق آج 29 جنوری بروز جمعرات عمران خان کیساتھ ملاقات کا دن ہے اس لئے جیل انتظامیہ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ،صوبائی وزراء شفیع جان ، مینا خان آفریدی اور سید فخر جہاں کے علاوہ فلک ناز اور اعجاز خان کا ناموں پر مشتمل لسٹ بھجوا دی گئی ہے۔