• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی نقصان، قانونی کارروائی، ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ پر پاکستان کو دھمکیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرکت کا فیصلہ جمعے یا پیر کو متوقع ہے۔ لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی صورت میں اسے 38 ملین ڈالرز کا نقصان ہو گا۔ میچ کا بائیکاٹ آئی سی سی کے ممبرز پارٹیسپیشن ایگریمنٹ کی خلاف ورزی ہو گی جس پر براڈکاسٹرز پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔ 38 ملین ڈالرز کی رقم پاکستان اور بھارت کے میچ سے ہی مشروط ہے جو کہ اشتہار، برانڈنگ اور اسپانسر شپ سے حاصل ہوتی ہے۔ بائیکاٹ پر پاکستان کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید