لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کی درخواست پر فریقین سے 10 فروری تک شق وار جواب طلب کرلیا،عدالت نے پی ٹی اے، وزارتِ قانون و انصاف سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے،عدالت نے حکم دیا کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے، تمام فریقین جواب جمع کروائیں، یہ حکومت کا پالیسی میٹر بھی ہونا چاہیے۔