لاہور (این این آئی)سابق نگراں وفاقی وزیر و چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یورپی یونین انڈیا تجارتی معاہدہ پاکستان کی صنعتوں کے لیے بڑا خطرہ ہے، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ملنے والا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا، یورپی یونین انڈیا تجارتی معاہدے سے پاکستان کی9ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ متاثر اورایک کروڑلوگ بیروزگار ہوسکتے ہیں ‘پاکستان سمیت تمام علاقائی ممالک پر اب زیرو ٹیرف کا اطلاق ہوگا۔