کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹ کی کوشش سے ملاقات میں مشکل آئے گی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ہمیں سوا ارب ڈالرز کی فنانسنگ کرنی ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانے کی خبر کی تصدیق یاتردید کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ عمران خان کو اسپتال لانے سے متعلق خبر سے متعلق ابھی انتظار کیا جائے۔ اگر یہ خبر درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس انقلاب کی بجائے اب صرف ہمدردی کارڈ رہ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس اڈیالہ جیل کے باہر تھیٹر لگانے کے سوا کچھ نہیں رہ گیا۔