• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طور پر 950 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اس دوران 23 پولیس مقابلوں میں انتہائی خطرناک اور عادی جرائم پیشہ 13 ڈاکو مارے گئے جبکہ 18ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 105 پستول بمعہ گولیاں، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران کیماڑی پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 200 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کیں، جن میں 170 کلو چرس، 23 کلو آئس، 5 کلو ویڈ، 1 کلو ہیروئین پاؤڈر، 1 کلو کرسٹال اور 300 سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف کارخانوں اور کیبنوں پر چھاپوں کے دوران ڈیڑھ ٹن سے زائد گٹکا ماوا ضبط کیا گیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید