لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے طیبہ گل ویڈیوا سکینڈل کیس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت 11فروری تک ملتوی کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر متاثرہ فریق کی داد رسی عدالت نہ کرے تو وہ کہاں جائے یہ بتا یا جائے؟نیب قانون میں بے گناہ شہری کی دادرسی کا فورم موجود نہیں۔