لاہور (آئی ا ین پی )پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دیدی جس کے تحت پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اقدام کا مقصدبغیرلائسنس کم عمرڈرائیونگ کے بڑھتے رجحان پر قابو پانا، روڈ سیفٹی کی بہتری اورٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے، اس کے علاوہ نابالغ افراد کے لئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔