• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 48پیسے فی یونٹ مہنگی ہونےکا خدشہ

اسلام آباد ( آن لائن ) بجلی صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی 48پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ پیداہوگیاہے،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )میں جمع کرادی ہے،جس کی سماعت آج ہوگی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ دسمبر میں 8ارب 48کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8ارب 20کروڑ 80لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جبکہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔نیپرا آج سی پی پی اے کی جمع کرائی گئی درخواست پر سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 
ملک بھر سے سے مزید