• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے امام مساجد کیلئے جامع اعزازیہ پالیسی نوٹیفائی کردی

لاہور(آصف محمود بٹ )پنجاب حکومت نے امام مساجد کے لئے جامع اعزازیہ پالیسی نوٹیفائی کردی ۔ امام مساجد کو ماہانہ 25,000 روپے وظیفہ، شفاف انٹیلی جنس جانچ، بایومیٹرک تصدیق ،جوابدہی ڈھانچے کے تحت دیا جائیگا ۔ہر مسجد میں صرف ایک امام کو اعزازیہ دیا جائے گا،امام عہدہ چھوڑ دے، ہٹا دیا جائے، یا انتقال کر جائے تو اہلیت ختم ہو جائے گی۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے مساجد کے اماموں کے لیے “وزیرِ اعلیٰ پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امامِ مسجد صاحبان” کے تحت ایک مکمل اور سخت نگرانی فریم ورک کے تحت ماہانہ 25,000 روپے وظیفہ دینے کی جامع پالیسی نوٹیفائی کر دی ہے، جس کا باضابطہ آغاز یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔ اس پالیسی میں فلاحی تعاون کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس کلیئرنس، ڈیجیٹل ادائیگی، بایومیٹرک تصدیق، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن، متعدد سطحی اپیل اور جوابدہی میکانزم کو شامل کیا گیا ہے تاکہ مالی اعانت شفاف، محفوظ اور ریاست کے تحفظ کے تقاضوں کے مطابق ہو۔پالیسی کے تحت صرف وہ امام اہل سمجھا جائے گا جو پانچ وقت کی نماز جماعت کی قیادت باقاعدگی سے کرے، متعلقہ مسجد کے مینجمنٹ کے ساتھ باقاعدہ منسلک ہو، اور Home Department MOSQUES Form‑2 پر دستخط شدہ درخواست جمع کروائے۔ درخواستیں اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ہوم ڈپارٹمنٹ کے پورٹل پر ڈیجیٹل طور پر درج ہوں گی۔ ہر مسجد میں صرف ایک امام کو اعزازیہ دیا جائے گا، اور اگر امام عہدہ چھوڑ دے، ہٹا دیا جائے، یا انتقال کر جائے تو اس کی اہلیت فوراً ختم ہو جائے گی۔ یہ اعزازیہ غیر وراثتی ہوگا اور ہر کیس کو الگ سے جانچا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید