• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کی مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ قابلِ افسوس، ترجمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ قابلِ افسوس ہے ۔ ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ زبردستی کسی اجنبی کو پارٹی کا حصہ بنادیں ۔ پارٹی پالیسی کے برعکس فیصلہ ظالمانہ اور جانبدارانہ ہے ۔ کے پی کےہائیکورٹ کے حکم کو نظر انداز کر کے معاملہ ٹریبونل کو بھیجنا آئین و قانون کا مذاق ہے۔ الیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا کہ وہ پارٹی نمائندہ خود نامزد کرے؟
ملک بھر سے سے مزید