اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں سیٹلائٹ پر مبنی مواصلاتی سروسز، بشمول لو ارتھ آربٹ (ایل ای او) سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹمز کیلئے علیحدہ سائبر سکیورٹی ریگولیشنز تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ، ذرائع کے مطابق مجوزہ فریم ورک کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ، صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت اور پاکستان کے دائرہ اختیار میں کام کرنے والے سیٹلائٹ سروس فراہم کنندگان پر مؤثر ریگولیٹری نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔