پشاور( لیڈی رپورٹر )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل کونسل ممبر و قبائلی رہنماء مولانا شاہ نواز خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سنٹرل کرم کے متاثرین کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور اس شدید سرد موسم میں ان مشکلات کا مداوا کیا جائےاس حوالے سے مولانا شاہ نواز خان نے کہا کہ قبائلی ضلع کرم کئی سالوں سے بدامنی کا شکار ہے اب وقت آگیا ہے کہ علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے اس ضلع کو آباد کیا جائے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ہم نے سنٹرل کرم کے تمام متاثرین کی جلد از جلد واپسی کرکے انہیں اپنے علاقوں میں بحال کرے کیونکہ سنٹرل کرم کے متاثرین سخت ترین سردی اور برفباری میں انتہائی مشکلات میں ہیں اگرچہ ہم سنٹرل کرم متاثرین کے ساتھ اس دکھ درد میں ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاہم حکومت کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان متاثرین کی بھرپور مدد کریں اور انہیں پرامن اور مناسبت طریقے سے اپنے علاقوں میں بحال کرے تاکہ ان کی مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔