• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں ،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز۔III کے تحت اپنی درخواستیں 31 جنوری 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گرین ٹریکٹر پروگرام فیز۔III کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت 50 سے 65 ہارس پاور کے جدید ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 5 یا 5 ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کے مالکان اپنی درخواستیں آن لائن www.agripunjab.gov.pkیا https://gts.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید