راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں وارداتیں جاری،2 گاڑیاں،12 موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں،تھانہ چکلالہ کے علاقے میں گلزار قائد سے لاکھوں روپے چھین لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں 7موٹرسائیکلوں ،25موبائل فونز،طلائی زیورات ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں حمیرا الطاف سے گن پوائنٹ پر5ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ تلسہ روڈ پرمحمدسلیمان سے اسلحہ کی نوک پر7ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ غازی آباد میں وقاص سے چاقو کی نوک پرسات ہزار روپے ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلزار قائد میں شہری سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے ،گلزار قائد میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر50ہزار روپے ،گلزار قائد میں محمدہارون سے کیری ڈبے میں سوار نامعلوم ملزمان نقدی اور سونا مالیتی 2لاکھ بیس ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پرنعیم یوسف سے اسلحہ کی نوک پر 6ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سٹی کے علاقہ کالج روڈ پر یاسر حمید سے موبائل چھین لیاگیا جس کے کور میں 20ہزار روپے تھے ،اعوان چوک میں نصرت بی بی کے گھرسےایک لاکھ روپے اورایل سی ڈی،کٹاریاں میں ابرار حسین شاہ کی دکان سے تالے توڑ کر2لاکھ روپے اورڈی وی آر،، چکری روڈ پر انور خان کے کمرے سے تین لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔