راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے رواں ماہ18ہزار800سے زائد نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے ،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع بھر میں 6ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز کیساتھ خدمت مراکز سے بھی لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی جاری ہے، موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی ریلیف کی بدولت ایک ہی دن میں لرنر و لائسنس جاری کیے جار ہے ہیں۔