• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن یونیورسٹی میں کورس ڈیولپمنٹ اور پروپوزل رائٹنگ پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے تحت متعارف کرائے جانے والے موجودہ اور مجوزہ کورسز کی تیاری اور بہتری کے لیے سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے زیرِ اہتمام جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے تعاون سے فیکلٹی ممبران اور ٹیکنیکل اسٹاف کے لیے کورس ڈیولپمنٹ اور پروپوزل رائٹنگ کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی جبکہ جائیکا کے ڈپٹی چیف ایڈوائزر عابد گل نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید