راولپنڈی،گوجر خان(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ )چھ پتنگ سپلائرز گرفتار کرکےسینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز6 پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر لیا گیا ، جن سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز، پیرودھائی اور گنجمنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ادھرپولیس تھانہ گوجرخان نے سکھو روڈ ، مندرہ،دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے،جبکہ گلیانہ موڑ سے منشیات سپلائر اویس جہانگیر کو گرفتار کر کے 580 گرام منشیات برآمد کر لی گئی،نور علی چوک سے دانیال احمد وارڈ 2 سے 720 گرام منشیات برآمد کر لی گئی،دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں سے 65 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ چکلالہ پولیس نے دو ملزموں سے20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ایک ملزم سے 20 لیٹر شراب ، رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب ، نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم سے10 لیٹر شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے ایک ملزم سے 5 لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔