راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ٹیوٹا پنجاب(پلیسمنٹ ڈویژن) اور مائیگرینٹ ریسورس سنٹر کے تعاون سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین ڈھوک سیداں راولپنڈی میں کل 30جنوری2026 ضلع راولپنڈی اور مری کے ٹیوٹا پاس آؤٹس کے لیے جاب فیئرہو گا۔ جن میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیز ٹیوٹا کے فارغ التحصیل اور موجودہ طلبہ و طالبات میں سے افرادی قوت کا انتخاب کریں گی۔ مہمانان ِ خصوصی چیئر پرسن ٹیوٹا برگیڈیر سجاد کھوکر،عامر عزیز ڈی جی آپریشنز ٹیوٹا پنجاب، ہنا منصب خان، چیئرپرسن سارک قرت العین خان صدر راولپنڈی وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ثمینہ فاضل صدر اسلام آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہوں گے۔