• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارث خان،نوجوان بیٹے کو قتل کرنی والے ملزموں کو پولیس گرفتار نہیں کررہی، والد کی اپیل

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)  نوجوان بیٹے کو قتل اور 16 سالہ بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزموں کو پولیس گرفتار نہیں کررہی ،تھانہ وارث خان کے علاقہ ظفرالحق روڈ پر قتل ہونے والے محمد عثمان کے والد اکبر جان صافی نے بتایا کہ عورتوں کےمعمولی جھگڑے کی وجہ سے 16 افراد نے میرے 25 سالہ بیٹے محمد عثمان اور چھوٹےبیٹا محمد عیسیٰ پر حملہ کیا اور چھریوں کے پے درپے وار کئے اورمزاحمت کرنے پر بعد میں گولی مار کر عثمان کو قتل کر دیا چھوٹا بیٹا شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ۔ میں نے تھانہ میں 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی پولیس نے صرف 2 ملزمان کو گرفتار کیا اور 3 ملزمان کوجان بوجھ کر گرفتارنہیں کیا ، ملزمان ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور تھانہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر ہمیں مجبور کر رہے ہیں اور دبائو ڈال رہے ہیں کہ 5 ملزمان میں سے 4 کو نامزد نہ کریں ۔پولیس ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ 5 میں سے 4 ملزمان کو ایف آئی آر میں سے نکال دیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ایس پی سی سی ڈی سے اپیل ہےکہ ایف آئی آر کے نامزد ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور مجھے انصاف دیا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید