• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارڈ شپ ٹرانسفر کیلئے مستحق قرار پانے والے اساتذہ پر ایس ٹی آر کی شرائط عائد نہ کی جائیں، وزیر اعلیٰ سے اپیل

راولپنڈی (ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ)ہارڈ شپ ٹرانسفر کے لیے میڈیکل بنیاد پر ٹرانسفر کے مستحق قرار پانے والے سینکڑوں اساتذہ کی درخواستیں بھی مسترکر دی گئیں ہیں۔ سکول انفارمیشن سسٹم پر چلی پوسٹیں موجود ہونے کے باوجود ٹرانسفر سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہارڈ شپ ٹرانسفر پالیسی کے تحت جن مرد و خواتین اساتذہ کو میڈیکل بنیاد پر ٹرانسفر کرانے کی ترجیح حاصل تھی آن لائن سسٹم پر ان کی درخواستوں کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے باوجود ریجیکٹ کردیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے سکول ایجوکیشن پینشنرز ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر اساتذہ راہنماوں ہ نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرزور اپیل کی ہے کہ ہارڈ شپ ٹرانسفر کے لیے میڈیکل بنیاد پر ٹرانسفر کے مستحق قرار پانے والے مرد وخواتین اساتذہ پر ایس ٹی آر کی شرائط عائد نہ کی جائیں۔
اسلام آباد سے مزید