لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے لاہور سے حاصل تمام ماحولیاتی پولیو نمونے منفی قرار پانے پر محکمے کو شاباش دی اور کہا کہ ضلع لاہور سے حاصل کیے گئے تمام 6 ماحولیاتی پولیو نمونے منفی قرار پانا خوش آئند امر ہے-انہوں نے کہا کہ نمونہ جات کا منفی قرار پانا ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے- یہ کامیابی محکمہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور، فرنٹ لائن پولیو ورکرز اور شراکت دار اداروں کی انتھک محنت، مربوط حکمتِ عملی اور مسلسل نگرانی کا نتیجہ ہے- صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے صحت ویژن کے تحت یہ پیش رفت پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک مضبوط اور فیصلہ کن قدم ہے- ہم پولیو کے آخری کیس کے خاتمے تک پوری قوت، عزم اور تسلسل کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے-