• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گاصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی پی 153میں جاری ترقیاتی منصوبے پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایس این جی پی ایل، ایم سی ایل اور واسا کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کوارڈی نیٹر عبدالوہاب ملک نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں پی پی 153میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پی پی 153میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقہ مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ صوبائی وزیر صحت نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی جاری رکھی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید