• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ‘ لوٹ مار اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، فائرنگ، لوٹ مار اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں افراد کیخلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ قطب پور پولیس نے شہریوں کو گولیاں مارکر زخمی کرکے نقدی وموبائل چھین کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، بستی ملوک پولیس نے ملزم عبدالغفار سے 53لیٹر شراب، ملزم سانول سے 52 لیٹر شراب، نیوملتان پولیس نے ملزم حمزہ لنگاہ سے 360گرام چرس ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم سلیمان سے 1080گرام ہیروئن، دہلی گیٹ پولیس نے ملز شہروز سے 10لیٹر شراب، بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم شعیب سے 10لیٹرشراب، کپ پولیس نے ملزم ریحان عرف ڈپو سے 20بوتلیں شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم شہزاد سے 20لیٹر شراب، ملزم مبشر سے 20لیٹر شراب، ملزم عرفان حسین سے 20لیٹر شراب ،ملزم نعیم سے 20لیٹر شراب اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم ریاض سے 16کلو بھنگ برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکےکارروائی شروع کردی ،شاہ رکن عالم پولیس نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بی زیڈپولیس نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے عورتوں سمیت 12 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،گلگشت پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے‘ پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے‘ دولت گیٹ پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بستی ملوک پولیس نے غیر قانونی طریقے سے ریت چوری کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید