ملتان (سٹاف رپورٹر) صحت کے شعبے میں جنوبی پنجاب کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت پنجاب نے نشتر ہسپتال میں 100بیڈز پر مشتمل کینسر سینٹر کے منصوبے کو فلی فنڈڈ قرار دیتے ہوئے اس کیلئے 690ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ نشتر ہسپتال 100بیڈز کینسر سینٹر کو جون 2026 تک مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے، تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔