• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف نے امتحانی نظام میں باہم تبدیلیاں متعارف کرا دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی انشورنش امتحانی نظام میں باہم تبدیلیاں متعارف کرا دیں، جو تعلیمی سال 2025-26 سے نافذ ہوگا،فیصلےکے مطابق اب امتحانات میں شعر اور دم (اشعار اور اقتباسات) کے عناصر کو بھی شامل کیا جائے گا، جس کا مقصد طلبہ کے جامع فہم اور تخلیقی سوچ کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔کلاس سوم یا اس سے اوپر کی جماعتوں کے لیے، طلبہ کی فہرست رینڈم طریقے سے تیار کی جائے گی۔ ہر جماعت کے کل طلبہ میں سے 25فیصد کو امتحان کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اگر منتخب کردہ 25فیصد تعداد 15 یا اس سے کم بنتی ہے، تو پوری جماعت کو امتحان دینا ہوگا۔امتحان میں کامیابی کا معیارلیے منتخب طلبہ میں سے کم از کم 10فیصد کو امتحان میں پاس ہونا ضروری ہے۔ اگر 10فیصد سے کم طلبہ پاس ہوتے ہیں، تو پوری جماعت کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔
ملتان سے مزید