ملتان (سٹاف رپورٹر)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انڈسٹریز کے رانا محمد سلیم انسپکٹر، Boiler BS-17 اور ہیڈ کلرک ممتاز حسین BS-14 کو ایک شہری کو سرٹیفیکیٹ دینے کے عوض ایک لاکھ پچیس ہزار روپے (1,25,000) رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے ۔