ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئےچہلیک پولیس نے ملزم فرحان سے 1100 گرام ہیروئن شجاع آباد پولیس نے ملزم عبدالغفار عرف بھولا سے 1010گرام ہیروئن شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم غلام عباس سے 15لیٹر شراب بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم طاہر سے 30لیٹر شراب گلگشت پولیس نے ملزمان وقاص ، جمشید ، اشفاق ، سہیل سے 3000گرام چرس اور بی زیڈ پولیس نے ملزم آفتاب سے 1100گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔