ملتان (سٹاف رپورٹر)سی سی ڈی حکام کے مطابق ملتان کے علاقے رنگیل پور کے قریب رات گئے تین موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی,دوران تعاقب موٹرسائیکل سوار ملزمان درخت سے ٹکراگئے جن کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد ایاز عرف کاکو، احمد طفیل اور حمزہ رشید شامل ہے۔گرفتار ملزمان چوری‘ ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،سی سی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے تین پسٹل سمیت چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے گرفتار زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیاگیا ۔