• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوشت سپلائی کرنیوالی گاڑی کی چیکنگ بدبودار گوشت تلف‘مقدمہ درج، سپلائر گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنادی، فوڈ سیفٹی ٹیم کی پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ اڈہ پل مسافر پر گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی کی چیکنگ، ایک من بکرے کا باسی اور بدبودار گوشت تلف، ایف آئی آر درج، سپلائر گرفتار کرلیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے پٹرولنگ پولیس اڈہ پل مسافر کے ہمراہ 1 من سے زائد بدبودار اور باسی گوشت سپلائی کرنے والی والی کار کو روک کر چیک کیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ پایا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بدبودار اور غیر معیاری گوشت تلف کردیا جبکہ سپلائر کو گرفتار کرکے گاڑی پولیس کے حوالے کردی گئی۔
ملتان سے مزید